مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو شام کے علاقے ادلب میں ایک خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی فوج نے شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں ایک خفیہ آپریشن کے دوران داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
نیوز ویک نے امریکی فوج کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی فوج نے شام کے صوبہ ادلب میں ایک خفیہ آپریشن میں ابو بکر بغدادی کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابو بکر بغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کے لیے ڈی این اے اور بائیومیٹرک ٹیسٹ کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے وہابی دہشت گرد گروپ دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش ) کے خلاف شام میں بڑا آپریشن کیا ہے جس میں ان کا ہدف داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی ہی تھے۔
رائٹرز کے مطابق عراقی سکیورٹی ذرائع نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ داعش سربراہ اپنی فیملی کے ہمراہ ادلب سے ترکی کے بارڈر کی جانب جانے کی کوشش کررہے تھے تاہم انہیں اپنے خفیہ ٹھکانے پر باڈی گارڈ کے ہمراہ ہلاک کردیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ